منی پور میں 14 ایکڑ افیون کی کاشت تباہ

تاثیر  12  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 12 دسمبر: منی پور میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ افیون کی کاشت کو تباہ کرنے کا عمل جاری ہے۔ رواں سال میں اب تک تین سو بیس ایکڑ سے زائد رقبے پر ہونے والی افیون کی کاشت تباہ ہو چکی ہے۔اس سلسلے میں جمعرات کو منی پور پولیس نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے منی پور پولیس اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ ٹیم کی مدد سے کانگ پوکپی ضلع کے تھونگلینگ اکوتپا گاؤں سے 14 ایکڑ افیون کے کھیتوں کو تباہ کر دیا۔ مزید تفتیش کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔