تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مرادآباد، 7 دسمبر: مرادآباد میونسپل کارپوریشن نے ہفتہ کو ہاوس ٹیکس جمع کرنے میں 15 فیصد چھوٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کی ہے۔ اب یہ رعایت 31 دسمبر تک دستیاب رہے گی۔
اس سے قبل یہ چھوٹ 30 نومبر کو ختم ہوگئی تھی۔ 30 نومبر تک صرف 42 فیصد عمارت مالکان نے کارپوریشن کی طرف سے دی گئی اس رعایت کا فائدہ اٹھایا تھا۔ وہیں 59 فیصد مکان مالکان کو کارپوریشن کی یہ رعایت پسند نہیں آئی اور انہوں نے اس رعایت کا فائدہ نہیں اٹھایا۔