تیونس میں کشتی ڈوبنے سے 20 تارکین وطن ہلاک

تاثیر  19  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تیونس ،19دسمبر:تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ تیونس کے ساحلی شہر صفاقس کے قریب پیش آیا۔ کشتی میں سوار متعدد تارکین وطن لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ڈوبنے والے 5 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔