مدھیہ پردیش کے مینڈوری کے جنگل میں کار سے 52 کلو سونا اور 10 کروڑ روپے برآمد

تاثیر  20  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 20 دسمبر: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں مختلف تاجروں پر لوک آیکت اور محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں کے بعد اب مینڈوری کے جنگل میں ایک گاڑی میں 52 کلو سونا برآمد ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 10 کروڑ روپے کی نقدی بھی ملی ہے۔ سونے کی قیمت 40 کروڑ 47 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
جمعرات کی صبح 2 بجے 30 گاڑیوں میں پہنچی محکمہ انکم ٹیکس اور پولیس ٹیم نے گاڑی کو پکڑ لیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ سونا اور نقدی کس کا ہے۔ انووا کرسٹا جس کار میں یہ سونا اور نقدی ملی ہے وہ گوالیار کی ہے اور چندن گور کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ چندن گور کا تعلق سابق ٹرانسپورٹ کانسٹیبل سوربھ شرما سے بتایا جاتا ہے۔