تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتا مڑھی( مظفر عالم)
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ جواہر نگر سیتامڑھی میں کیندریہ ودیالیہ تنظم کا 62 واں یوم تاسیس بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی، اسکول کے سابق طالب علم ڈاکٹر منوج کمار (بچوں کے ماہر)، ڈاکٹر ورون کمار (سرجن)، رمیش کمار صحافی روزنامہ بھاسکر، سیتامڑھی، رنجن پریہ درشی مرچنٹ نیوی سیکنڈ آفیسر ، دبئی، کے سی جھا (کیندریہ ودیالیہ ایلومنائی ایسوسی ایشن کے سکریٹری)، ویدیا ناتھ پرساد (سابق لیکچرر، ریاضی، کیندریہ ودیالیہ جواہر نگر)، گنیش سنگھ (سابق طلباء اور کھیل انسٹرکٹر، کیندریہ ودیالیہ)، اوشو سوامی (ڈائریکٹر، سوادھیا ودیاستھلی) اور لکشمن کمار (سائنس دان، بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر) موجود تھے۔ سبھی مہمانوں کا گرم جوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا ساتھ ساتھ، بلبل گھیرا اور اسکاؤٹ گائیڈ ٹیم نے بھی مہمانوں کا استقبال کیا، اس موقع پر طلباء نے روایتی جھجھیا رقص، جاٹ جٹّن، راجستھانی جھومر اور رانجھا کے ساتھ ساتھ رام ویوا اور کیندریہ ودیالیہ تنظیم کے دلکش گیت پیش کئے۔ اسکول کے سابق طلباء کی جانب سے کیندریہ ودیالیہ جواہر نگر کے قومی کھیلوں میں کامیاب ہونے والے طلباء کو تمغوں سے نوازا گیا۔ تمام معزز مہمانوں کو اسکول کے انچارج پرنسپل رمیش کمار یادو نے یادگاری تحفہ پیش کیا ۔ پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے ڈاکٹر برون کمار مشرا (استاذ سنسکرت) نے کیندریہ ودیالیہ تنظم کی شاندار تاریخ اور شراکت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے پرنسپل انچارج رمیش کمار یادو نے اسکول اور تنظیم کے مقاصد اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور بہتر مستقبل پر یقین ظاہر کیا۔ اس موقع پر متعدد طلباء کو ان کی اہم کامیابیوں پر اسناد سے نوازا گیا۔ موجودہ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے سابق طلباء نے ان پر زور دیا کہ وہ اسکول کے مقصد، وقار، نظم و ضبط اور اہداف کی طرف توجہ مرکوز کیا گیا ۔ استقبالیہ خطبہ محمد عادل نے پیش کیا، پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رنجیت کمار سنگھ تھے۔ اس موقع پر اساتذہ رضوانہ، راما سنگھ، انامیکا سنگھ، اکشر کمار، ڈاکٹر عامر صدیقی، کپل کمار سنگھ، رنجن کمار، اجیت سنگھ، سنجے کمار یادو، محمد ندیم اور اسکول کے تمام اساتذہ اور طلباء موجود تھے۔