تاثیر 3 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 3 دسمبر: منگل کو لوک سبھا میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے وقفہ صفر کے دوران سنبھل تشدد کا مسئلہ اٹھایا۔ پولیس اور انتظامیہ کو تشدد کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افسران اور پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
سماج وادی پارٹی لیڈر کے بیان کے دوران حکمراں پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے احتجاج کیا۔ ان کے اس بیان کے بعد کانگریس کے اجول رمن سنگھ نے سپریم کورٹ کے موجودہ جج سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

