اداکار گووند نام دیو نے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑی

تاثیر  20  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،21 دسمبر:اداکارہ شیوانگی ورما کی ایک پوسٹ نے ان کے اور گووند نام دیو کے افیئر کے چرچے تیز کر دیے ہیں۔ شیوانگی نے انسٹاگرام پر گووند نام دیو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کا کیپشن دیتے ہوئے انہوں نے لکھا، ‘محبت کی کوئی عمر اور کوئی حد نہیں ہوتی۔’ شیوانگی کی پوسٹ نے ان کے 40 سال بڑے گووند نام دیو کے ساتھ تعلقات پر بحث شروع کردی۔ اب اداکار نے اس حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
31 سالہ شیوانگی کے بارے میں افواہیں تھیں کہ وہ 70 سالہ گووند نام دیو سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے دونوں کو ٹرول بھی کیا گیا۔ اب گووند نام دیو نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔ گووند نام دیو نے انسٹاگرام پر شیوانگی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے اس بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ دونوں فلم میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔