تاثیر 6 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں, 6 دسمبر:ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون آنند جین نے کٹھوعہ ضلع میں اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے کیمپوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران، آئی جی سی آر پی ایف جموں سیکٹر آر گوپالا کرشنا راؤ اور ایس ایس پی کٹھوعہ شبھیت سکسینہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اے ڈی جی پی نے لووانگ اور دوگینی میں ایس او جی کیمپوں کے انفراسٹرکچر، ساز و سامان اور تربیتی سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایس او جی عملے سے ملاقات کی اور سیکورٹی انتظامات، انسداد دہشت گردی حکمت عملیوں اور سرحدی ضلع میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اے ڈی جی پی نے مسلسل تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے پر زور دیا تاکہ سیکورٹی کے نئے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔