اللو ارجن پریس کانفرنس میں جذباتی ہو گئے

تاثیر  22  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد:22 دسمبر:حیدرآباد میں پشپا -2 کے پریمیئر میں بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اللو ارجن کو گرفتار کر لیا گیا اور بعد میں انہیں ضمانت مل گئی۔ اس دوران اللو ارجن پریس کانفرنس میں جذباتی ہو گئے اور بہت روئے۔ اللو ارجن کی فلم کے پریمیئر شو میں بھگدڑ اور ایک خاتون کی موت کا معاملہ تلنگانہ اسمبلی میں اٹھایا گیا۔ اس موقع پر ایم آئی ایم ایم ایل اے اکبر الدین اویسی نے اللو ارجن کا نام لیے بغیر ان پر سنگین الزامات لگائے۔
اویسی کے دعوے کے بعد اللو ارجن نے حیدرآباد میں اپنی جوبلی ہلز رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے ریونت ریڈی اور اکبر الدین اویسی کے تمام الزامات کی تردید کی۔ فلم کے پریمیئر کے موقع پر جو واقعہ پیش آیا وہ ایک افسوس ناک حادثہ تھا۔ یہ میرا قصور نہیں ہے۔ میں سنیما کو مندر سمجھتا ہوں۔ اللو ارجن نے کہا کہ میں سنیما ہال کے احاطے میں اس طرح کے واقعہ سے دکھی ہوں۔ اللو ارجن نے کہا کہ لوگ مجھے پچھلے 20 سالوں سے جانتے ہیں۔ میں کیسے کہہ سکتا ہوں کہ کسی کے مرنے کے بعد کوئی فلم ہٹ ہوگی؟ یہ سب بتاتے ہوئے اللو ارجن جذباتی ہو گئے۔ اس کے بعد وہ رونے لگا اور اس لمحے کو کیمرے میں قید کر لیا گیا۔