تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- دھامنکر ناکہ احاطے میں شادی کی تقریب میں جانے والی 66 سالہ خاتون کے ساتھ چوری کا واقعہ پیش آیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، بھیونڈی تعلقہ کے کندے گاؤں کی رہنے والی 66 سالہ رادھیکا گووند ٹھاکرے کل شام 5:15 بجے انجور پھاٹا میں اپنے رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں جانے کے لیے ایسٹی اسٹینڈ سے آٹو رکشا میں بیٹھی جہاں ایک خاتون پہلے ہی رکشے میں بیٹھی ہوئی تھی۔ جو دھامنکر ناکہ سے پہلے نیچے اتر گئی۔ نامعلوم خاتون کے رکشے سے اترنے کے بعد رادھیکا ٹھاکرے نے اپنے پرس کی طرف دیکھا تو اس میں سے 1.17 لاکھ روپے کے طلائی زیورات غائب تھے۔ اس معاملے میں سٹی پولیس اسٹیشن نے خاتون کی شکایت پر نامعلوم چور کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 303 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر متھن بھویر معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔