تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ (فضا امام ) 20 دسمبر:فخرالدین علی احمد ٹیچرس ٹریننگ کالج میں تین روزہ سالانہ کھیلوں کا مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات کی تقسیم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اس موقع پر مہمان خصوصی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر۔ حسن شاہد، سابق صدر شعبہ ریاضی اور بطور مہمان اعزازی پروفیسر۔ مشتاق احمد، سابق رجسٹرارمتھلا یو نیورسیٹی اور مو جودہ پرنسپل سی ایم کالج دربھنگہ موجود تھے۔ کالج کے سکریٹری ڈاکٹر نجیب اختر اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ششی بھوشن رائے نے مہمانوں کو گلدستے اور شال دے کر خوش آمدید کہا. پروفیسر حسن شاہد صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ایک ایسا درخت ہے جسے اگر لگایا جائے تو ہزاروں سال زندہ رہتا ہے۔ پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ اس قسم کے کھیلوں کے مقابلے آپ میں مسابقت پیدا کرتے ہیں جو آپ کو زندگی میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں۔ کالج کے سیکریٹری ڈاکٹر نجیب اختر نے کہا کہ کھیل ان کی مجموعی صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس۔ بی۔ رائے نے کہا کہ اس قسم کے مقابلے معاشرے میں ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں اہم ثابت ہوتے ہیں۔ کھیلوں کا انعقاد چیف اسپورٹس انچارج پنکج کمار اور کمکم کماری کی نگرانی میں انجام پایا، پروگرام کے اختتام پر کالج کے زیر تربیت طلباء جنہوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا ان کھیلوں میں جیتنے والوں کو میڈل دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ جس میں سبھاش کمار اونچی چھلانگ (لڑکا) میں پہلے، وندنا کماری اونچی چھلانگ (لڑکی) میں پہلے، امیت کمار، سبھاش کمار بیڈمنٹن (لڑکے) میں پہلے، سریندر کمار پاسوان شاٹ پٹ بوائے میں پہلے اور کوشیکی کماری تیسرے نمبر پر رہے۔ لڑکیوں کی دوڑ میں پہلی، لمبی چھلانگ لگانے والے لڑکے نے پہلی پوزیشن حاصل کی، لڑکیوں کی دوڑ میں پہلی فاتح سریتا کماری، شگفتہ پروین نے پہلی اور 50 میٹر کی دوڑ میں پہلی فاتح، زیبا ناز وغیرہ .پرو گرام کے اختتام پر ڈاکٹر پوجا کماری گپتا ایچ او ڈی ڈی ایل ایڈ نے شکریہ ادا کیا اور اسٹیج کی نظامت ڈاکٹر ستیہ پرکاش داس نے انجام دیا اس موقع پر کالج کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ موجود تھے۔