تاثیر 18 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سرینگر، 18 دسمبر: مخصوص انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے، بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے ٹنگدار کپواڑہ کے امروہی علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات کا ذخیرہ برآمد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق فوج کی چنار کور نے سوشل میڈیا ایکس ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے چار پستول، چھ پستول میگزین، تقریباً چار کلو گرام منشیات اور دیگر جنگی مواد برآمد کیا۔اس دوران فوج نے کہا ہے کہ کشمیر کو دہشت گردی سے پاک رکھنے کے اپنے عزم پر ہم ثابت قدم ہے۔ وہیں نارکو دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے ایس ایس پی کپواڑہ غلام جیلانی کی پریس کانفرنس منعقد ہوئی ہے۔ جس میں کپواڑہ کے ٹنگڈار علاقے میں فوج اور جے کے پولیس کے ذریعہ اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔