فوج کے جی او سی نے ڈوڈہ سیکٹر کا دورہ کیا

تاثیر  10  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں، 10 دسمبر: ہندوستانی فوج کے وائٹ نائٹ کور جی او سی نے جی او سی سی آئی ایف ڈیلٹا کے ہمراہ ڈوڈہ سیکٹر کا دورہ کیا اور خطے میں موجودہ سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا۔ اس موقع پر جی او سی نے فوجی اہلکاروں کی غیرمتزلزل لگن اور بہادری کو سراہا۔
انہوں نے تمام آپریشنز میں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ ہر مشن میں کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔