تاثیر 1 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اگرتلہ (تریپورہ)، یکم دسمبر: تریپورہ کے وزیر اعلیٰ پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندوؤں پر جس طرح تشدد کیا جا رہا ہے اسے بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کی عبوری حکومت کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔ وزیر اعلی مانک ساہا اتوار کو یہاں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔
وزیر اعلیٰ ساہا نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جس طرح ہندو پجاریوں اور سنتوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ تریپورہ کے ساتھ ساتھ پورے ہندوستان میں اس کو لے کر غصہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند عسکریت پسندوں کو جس طرح رہا کیا گیا ہے وہ انتہائی تشویشناک ہے۔ جیل سے باہر آنے کے بعد وہ کہاں ہیں اس کا کوئی سراغ نہیں ہے۔