تاثیر 1 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ سیٹی 1دسمبر ( ذوالقرنین) ہمارے پاس اعضاء نہ ہوں تو کیاغم ہے ہم کسی سے کم ہیںہمیں ترس نہیں چاہیے حقوق چاہیے تھوڑی سی محبت چاہیے نہ دو خیرات دو تعلیم دوہم پر مت ہنسو آج معذور افراد اور بحالی کے کارکنوں نے شہر میں ایک آگاہی ریلی نکالی جس میں پلیز تھوڑا سا تعاون کریں وغیرہ کے نعروں کے ساتھ یہ ریلی اتوار کو نکالی گئی عالمی یوم معذوری کے موقع پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، بیور سنجے کے زیراہتمام یہ گاندھی بائیولوجیکل پارک سے شروع ہو کر جگ جیون رام شودھ سنستھان پر اختتام پذیر ہوئی جہاں مختلف تنظیموں کی طرف سے دیویانگ مہاا تسو کا انعقاد کیا گیا۔
بہار بلائنڈ کونسل کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نول کشور شرما اور ایڈوکیٹ احساس مانی کانت نے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیااس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سلبھ نے کہا کہ بہار میں ابھی تک سائنسی طریقے سے معذور افراد کی شناخت کا کام نہیں ہو رہا ہے جب تک ایسا نہیں ہوتا معذور افراد کی بحالی کے لیے کوئی کام درست سمت میں نہیں ہو گا اس کے لیے ضروری ہے کہ ریاستی حکومت ایک علیحدہ معذوری کی روک تھام اور بازآبادکاری کا محکمہ بنائے جب اس کے لیے ایک الگ وزیر پرنسپل سکریٹری اور دیگر افسران ہوں گے تو یقینی طور پر اس سمت میں تیز رفتار اور معیاری ترقی نظر آئے گی اور تب ہی تمام معذوروں کی باز آبادکاری ممکن ہوگی جس میں جسمانی بحالی کے ساتھ ساتھ معاشی بحالی بھی شامل ہوگی بہار بلائنڈ کونسل کے بانی جنرل سکریٹری ڈاکٹر نول کشور شرما نے کہا کہ ریاست میں جلد معذوری کمیشن بھی تشکیل دیا جانا چاہئے بہار وکلانگ منچ کے سکریٹری معذور نوجوان راکیش کمار معذور پروفیسر پروفیسر کپل مونی دوبے صوبیدار سنجے کمار پروفیسر سنجیت کمار ڈاکٹر روپالی بھووال پروفیسر مدھومالا کماری پروفیسر چندرا ابھاڈاکٹر نونیت کمار ڈاکٹرآدتیہ کمار اوجھا پروفیسر دیوراج کمار پروفیسر پریا کماری کمار کرونا ندھی رویندر پرجاپتی نیرج کمار ریکھا دیوی اور بڑی تعداد میں معذور افراد اور ادارے کے ممبران طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔