بابا صاحب امبیڈکر دلتوں اور محروموں کے واحد بھگوان ہیں: مایاوتی

تاثیر  18  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 18 دسمبر: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کے نام پر سیاسی روٹیاں سینکنے کے بجائے ان کا احترام کریں۔
مایاوتی نے بدھ کو سوشل میڈیا پر ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی اینڈ کمپنی کے لوگوں کو بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی آر میں اپنی سیاسی روٹی سیکنے کی بجائے ان کا مکمل احترام کرنا چاہئے۔ ان جماعتوں کے لیے ان کے جو بھی بھگوان ہیں، پارٹی کو ان پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔