تاثیر 3 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 3 دسمبر: ہندوستان کے معروف ریڈیو نیٹ ورکس میں سے ایک، نے ہاکی انڈیا لیگ (ایچ آئی ایل) کے ساتھ 2024-25 کے سیزن کے لیے سرکاری ریڈیو پارٹنر کے طور پر شراکت داری کی ہے۔ اس تعاون کا مقصد ہاکی کو لاکھوں شائقین کے قریب لانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انڈیا کاگیم ملک کے کونے کونے میں گونجے۔
ہاکی انڈیا لیگ 28 دسمبر 2024 کو شروع ہوگی، جس میں آٹھ مردوں اور چار خواتین کی ٹیمیں رورکیلا اور رانچی میں مدمقابل ہوں گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سیزن میں خواتین کی ہاکی انڈیا لیگ کے آغاز کی علامت ہے، جو کھیلوں میں خواتین کی شمولیت اور بااختیار بنانے کے لیے ہاکی انڈیا کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔

