سکندرہ کے علاقے میں کار بے قابو ہو کر پلٹی، دو افراد جاں بحق

تاثیر  23  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دوسہ، 23 دسمبر: جے پور-آگرہ قومی شاہراہ پر سکندرا-گردھر پورہ پتھر منڈی کے قریب سکندرا علاقے میں اتوار کی دیر رات ایک کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں کار میں سوار دو افراد کی موت ہو گئی، جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی سکندرہ تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا۔ جہاں سے زخمیوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔ پولیس حادثے کی وجہ جاننے میں مصروف ہے۔ پولیس نے لوگوں کی مدد سے الٹی کار کو سیدھا کیا۔