تاثیر 19 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 19 دسمبر:ممبئی کے قریب بحریہ کی گشتی تیز رفتار بوٹ نے نیل کمل نامی کشتی کو ٹکر مارنے سے ہوئے حادثہ کے ضمن میں ، اس واقعے میں بچائے گئے مسافر ناتھرام چودھری کی شکایت پر جمعرات کو قولابہ پولس اسٹیشن میں بحریہ کی گشتی تیز رفتار بوٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بحریہ نے آج صبح حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کو سمندر کے کنارے پہنچا دیا اور اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، بحریہ، کوسٹ گارڈ اور بچاؤ ٹیمیں اس حادثے میں لاپتہ ہونے والے دو لوگوں کی صبح سے سمندر میں تلاش کر رہی ہیں، یہ اطلاع قولابہ پولیس نے دی۔