وزیر اعلیٰ نے ’ہمارا بہار ہماری سڑک‘موبائل ایپ کا افتتاح کیا

تاثیر  19  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 19 دسمبر 2024، وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج 01، انے مارگ واقع’سنکلپ‘ سے ’ہمارا بہار ہماری سڑک‘ موبائل ایپ کا ریموٹ کا بٹن دبا کر افتتاح کیا۔ رورل ورک محکمہ کے تحت اس اینڈرائیڈ پر مبنی موبائل ایپ کو تیار کیا گیا ہے ۔
موبائل ایپ کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف دیہی علاقوں میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ عوام کی شراکت سے انفراسٹرکچر کی ترقی میں بھی تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سڑکیں مینٹن رہیں اس کا خاص خیال رکھیں۔ عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔ مسائل کے حل کے لیے مسلسل نگرانی کرتے رہیں۔
پروگرام کے دوران محکمہ دیہی امور کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر دیپک کمار سنگھ نے ’ہمارا بہار ہماری سڑک‘موبائل ایپ کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
قابل ذکر ہے کہ ’ہمارا بہار ہماری سڑک‘ موبائل ایپ کے ذریعے اب عام لوگ سڑکوں کی خراب حالت جیسے گڈھے، منہدم شدہ کنارے اور دیگر مسائل کی اطلاع محکمہ کو دے سکیں گے۔ یہ ایپ پوری ریاست میں دستیاب ہوگا اور لوگوں کو سڑک سے متعلق مسائل باآسانی شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ ایپ پر کسی بھی سڑک کی خراب حالت کی تفصیلات اور اس کی تصاویر اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ موبائل ایپ کو تیار کرنے کا مقصد ریاست کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کے رکھ رکھائو اور شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ ایپ ریاست کے تمام بلاکوں میں دیکھ ریکھ کے تحت 65,000 کلومیٹر دیہی سڑکوں کی فہرست فراہم کرے گا۔ صارفین اپنے بلاک میں سڑک کا انتخاب کر سکتے ہیں اور تصاویر کے ساتھ گڑھے یا دیگر مسائل کی اطلاع دے سکتے ہیں۔ ’ہمارا بہار ہماری سڑک‘ ایپ کے ذریعے شکایت درج کرنے کے بعد، متعلقہ افسر مقررہ وقت کے اندر مسئلہ کو حل کرے گا اور ایپ کے ذریعے مسئلے کے حل کی صورتحال کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ مسئلہ حل ہونے کے بعد متعلقہ حکام دوبارہ مرمت کی جگہ کی تصویر اپ لوڈ کریں گے۔ یہ دیہی سڑکوں کی دیکھ ریکھ اور مینٹننس کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنائے گا۔
یہ ایپ شہریوں اور حکومت کے درمیان براہ راست رابطے کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ’ہمارا بہار ہماری سڑک‘ایپ اب گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہوگا۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے شہری اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں اور بہار کی سڑکوں کو بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔
پروگرام میں دیہی امور محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر دیپک کمار سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو سبز پودا پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔
پروگرام میں دیہی امور کے وزیر جناب اشوک چودھری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر امرت لال مینا، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر پرتیے امرت، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، دیہی امور محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر دیپک کمار سنگھ ،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر کمار روی، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، رورل ورک محکمہ کے انجینئر چیف و ایڈیشنل کمشنر اسپیشل سکریٹری مسٹر بھگوت رام، رورل ورک کے محکمہ کے انجینئر چیف مسٹر شری پرکاش سمیت دیہی امور کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔