چٹوگرام کی عدالت میں چنموئے برہما چاری کیپیروی کریں گے مقامی وکیل سمت اچاریہ

تاثیر  13  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ڈھاکہ، 13 دسمبر: بنگلہ دیش میں گرفتار ہندو سادھو چنموئے کرشن داس برہم چاری کو ابھی تک ضمانت نہیں مل سکی ہے۔ برہمچاری کی گرفتاری پر دنیا بھر میں عبوری حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کی اقلیتی ہندو برادری کے لیے راحت کی خبر یہ ہے کہ مقامی وکیل سمت اچاریہ نے چٹوگرام میٹروپولیٹن سیشن جج محمد سیف الاسلام کی عدالت میں ان کی ضمانت عرضی پر بحث کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ وہ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل رویندر گھوش کے ساتھ مل کر یہ مقدمہ عدالت میں لڑیں گے۔