چنموئے کرشنا داس کو نہیں ملی ضمانت، بنگلہ دیش کے ہائی کورٹ میں بھارتی ٹی وی چینلوں پر پابندی کے لئے درخواست دائر

تاثیر  3  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ڈھاکہ، 3 دسمبر: بنگلہ دیش میں غداری اور دیگر سنگین الزامات میں گرفتار چنموئے کرشنا داس برہمچاری کو آج ضمانت نہیں مل سکی۔ سناتن جاگرن منچ کے ترجمان اور انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشنا کانسیئسنس (اسکان) کے لیڈر چنموئے برہم چاری کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے جاسوسی ونگ نے 25 نومبر کو شام 4:30 بجے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتارکیا تھا۔ تب سے وہ جیل میں ہں۔
بنگلہ دیشی ذرائع کے مطابق، 38 سالہ چنموئے کرشنا داس برہمچاری کو آج عدالت میں نہیں لایا گیا۔ چٹاگانگ میٹروپولیٹن پولیس کے اے ڈی سی (پراسیکیوشن) مفض الرحمان نے کہا کہ درخواست ضمانت پر ابتدائی سماعت کے بعد جج نے اگلی سماعت 2 جنوری کو مقرر کی۔ انہیں کوئی راحت نہیں مل سکی کیونکہ چنموئے کرشنا داس کی نمائندگی کے لیے کوئی وکیل دستیاب نہیں تھا۔