تاثیر 10 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ٹوکیو، 10 دسمبر: جاپان کے ماؤنٹ فیوجی پر کوہ پیمائی اگلی گرمیوں سے مہنگی پڑ سکتا ہے۔ کچھ نئی پابندیاں بھی نافذ ہو سکتی ہیں۔ ماؤنٹ فیوجی جو سطح سمندر سے 3776 میٹر کی بلندی پر واقع ہے، جاپان کی بلند ترین چوٹی ہے۔ یہ پہاڑ 2013 سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ یہ چوٹی تقریباً ایک ملین سال پہلے شروع ہونے والی آتش فشاں سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔ آج ماؤنٹ فیوجی اور آس پاس کا علاقہ پیدل سفر اور کیمپنگ کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔