تاثیر 12 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 12 دسمبر: تجربہ کار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی فیفا ورلڈ کپ 2030 کی شریک میزبانی پر کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ ایک خواب پورا ہوا ہو۔
2030 ورلڈ کپ اس باوقار ٹورنامنٹ کا 100 واں ایڈیشن ہو گا اور اس کی میزبانی مراکش، پرتگال اور اسپین کریں گے۔
دریں اثناء بدھ کو فیفا نے بھی تصدیق کی کہ سعودی عرب 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
رونالڈو نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر لکھا کہ یہ باوقار ٹورنامنٹ ملک کا سر فخر سے بلند کرے گا۔
رونالڈو نے ٹویٹر پر لکھا، “ایک خواب پورا ہوا۔ پرتگال 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا اور ہمیں فخر کا موقع فراہم کرے گا۔