رشڑا میں ثقافتی پروگرام کا آغاز

تاثیر  8  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہگلی 08/ دسمبر (تاثیر بیورو) رشڑا میں وائس چیرمین زاہد حسن خان کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی سماجی، ثقافتی، تعلیمی اور استقبالیہ پروگرام کا آغاز آج ڈرائینگ مقابلہ سے ہوا جس میں 2000ہزارسے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی اپنے اپنے طور پر بچوں مختلف طرز کی تصویریں بنائیں۔ اس پروگرام کے علاوہ خون عطیہ کیمپ، اسکالرشپ، اعزازی پروگرام ہوں گے۔ ذاہد حسن خان نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام گزشتہ 15 سال سے کیا جارہا ہے۔ علاقے میں تعلیمی ترقی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ پروگرام کۓ جاتے ہیں۔