دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منموہن نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا

تاثیر  5  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 05 دسمبر: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منموہن کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف دلایا۔ جسٹس منموہن نے چیف جسٹس کی عدالت نمبر ایک میں حلف لیا۔ جسٹس منموہن کے حلف لینے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 33 ہو گئی ہے۔
صدرجمہوریہ نے 3 دسمبر کو جسٹس منموہن کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا تھا۔ 28 نومبر کو سپریم کورٹ کالجیم نے جسٹس منموہن کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ جسٹس منموہن کو 13 مارچ 2008 کو دہلی ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ جسٹس منموہن 29 ستمبر 2024 سے دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ میں ججوں کی کل منظور شدہ تعداد 34 ہے۔