تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ لٹریری فیسٹیول کے زیر اہتمام ہوگا پروگرام، ایلیٹ نشست کی محفل شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگی
انٹری ٹکٹ کی بنیاد پر شاعری سننے والوں کے لیے صرف 50 کرسیوں کا انتظام۔
معروف شاعراقبال اشہر ، اظہر اقبال، تارا اقبال، منیکا دوبےاورشاہد کمال پیش کریں
اشعار ، اظہر اقبال کریں گے نظامت
پٹنہ، 13 دسمبر 2024: پی ایل ایف ، پٹنہ لٹریری فیسٹیول کے زیر اہتمام دل کی شاعری ایلیٹ نشست کی محفل اتوار 22 دسمبر کو ہوٹل تاج سٹی سنٹر پٹنہ میں منعقد کی جائے گی ۔جس میں ملک کے مشہور ومعروف شعراء شرکت کریں گے۔شاعر و شاعرہ میں اظہر اقبال دہلی، منیکا دوبے جبل پور، اقبال اشہر دہلی، شاہد کمال لکھنؤ اور تارا اقبال بریلی شامل ہیں۔دل کی شاعری ایلیٹ نشست کی نظامت اظہر اقبال کریں گے جبکہ اینکرنگ شاہد کمال کریں گے۔سامعین وشائقین کے لیے صرف 50 چئیرس فراہم کی جائیں گی۔ ہال میں اںنٹری ٹکٹ کی بنیاد پر ہوگا۔50 میں سے 25 چئیرس ریزرو کر دی گئی ہیں، لہٰذا اپنی چئیرس جلد از جلد بک مائی شو کے ذریعے آن لائن کریں یا موبائل نمبر 9835036655 پر رابطہ کر کے بک کرائیں۔
پی ایل ایف کے صدر ڈاکٹر ستیہ جیت سنگھ نے کہا کہ پی ایل ایف ادب کے ذریعہ پٹنہ میں لوگوں کی ادب اور تہذیب کی محفل سجا رہی ہے۔اس کا مقصد شہر میں ادبی فن کو فروغ دینا اور ادب سے محبت کرنے والوں میں خوشیاں تقسیم کرنا ہے
پی ایل ایف کے بانی اور سکریٹری خورشید احمد نے
یہ جانکاری دیتے ہوئےبتایا کہ پہلی بار پٹنہ میں ’ایلیٹ نشست‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس تقریب کو ایلیٹ نشست کا نام اس لئےدیا گیا ہے کہ اس میں صرف مشہور اور روشن خیال لوگ ہی شرکت کر سکیں گے۔ ‘ایلیٹ نشست’ میں سامعین شاعر کے ساتھ اپنی پسند کی شاعری بھی سنا سکیں گے۔ ہال کا ماحول بہت ہی خوشنما ہو گا۔ ادب اور تہزیب کی محفل ہو گی۔
‘ایلیٹ نشست’ میں ہر شاعر اپنی شاعری زیادہ سے زیادہ وقت تک پڑھ سکیں گے اور لوگوں کی فرمائش کو بھی شاعر پورا کرینگے۔
خورشید احمد نے کہا کہ جس شہر میں فن، ادب اور کھیل کا اہتمام ہوتا ہے وہاں خوشحالی آتی ہے۔ پی ایل ایف پٹنہ میں فن اور ادب کو فروغ دینے کے لیے گزشتہ پانچ سالوں سے لگاتار کام کر رہا ہے۔ اب تک 15 سے زیادہ بڑی تقریبات کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ اس میں ملک کے مشہور فنکاروں جیسے بالی ووڈ کے نغمہ نگار منوج منتشر، شبینہ ادیب، نغمہ شہر، سپنا مول چندانی، شجاعت حسین خان، فرحت احساس، شکیل اعظمی، عظم شاکری وغیرہ شرکت کر چکے ہیں۔
خورشیداحمد نے بتایا کہ حال ہی میں بانسری نواز پنڈت رونو مجمدار اور سنتور نواز ترون بھٹاچاریہ نے بھی پی ایل ایف ایونٹ میں حصہ لیا ہے۔ ان کے پروگرام میں بہار کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے شرکت کی ہے۔ خورشید احمد نے کہا کہ ہر کام عبادت کی طرح کرتا ہوں۔ جس کی وجہ سے پروگرام خوبصورت اور کامیاب ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر ہمارے گزشتہ مشاعرہ پروگرام انداز بیاں اور کو 5 کروڑ (50 ملین سے زائد) سے زائد ویوز مل چکے ہیں جو پی ایل ایف کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر ایک سال چار پروگرام آئیندہ دنوں میں ایلیٹ نشست کا کروائینگے۔ ایلیٹ نشست کا مطلب مکمل کتابیں، غزل، نظم، اور اشعار ہوتے ہیں۔ چنندہ یا بڑے لوگ اس پروگرام میں شامل ہوں ساتھ ہی اس میں شاعر بھی محدود ہی رہینگے۔ تاکہ کھل کر لوگ مشاعرہ کا لطف اٹھا سکیں گے۔
پی ایل ایف کے بانی و سیکرٹری خورشید احمد نے کہا کہ وہ جو بھی کام کرتے ہیں عبادت کی طرح کرتے ہیں اور بے پناہ کامیابی بھی ملتی ہے اور اطمینان بھی۔ پی ایل ایف ان کے خیالات اور مشاغل کا ایک نظام ہے جس میں وہ فن اور ثقافت کو فروغ دے رہے ہیں۔
پی ایل ایف ایڈوانٹیج سپورٹ کی ایک تنظیم ہے جو سماج اور ثقافت کے حوالے سے اقدامات کرتی ہے۔ ایڈوانٹیج گروپ کے اندر ایڈوانٹیج سروسز شامل ہیں جو ایونٹ اور پی آر کمپنی ہے۔ پی ایل ایف ایڈوانٹیج گروپ کی سی ایس آر کمپنی ہے جو عوامی بہبود کے لیے بھی کام کرتی ہے۔پیش ہے شعرا کے چنندہ اشعار۔
زندگی کے کتھانک بدل جائینگے
روپ کے سارے مانک بدل جائیں گے
درد کے گیت بجتے رہیں گے یونہی
گانے والے اچانک بدل جائیں گے۔
اظہر اقبال
کوئی ان بن ، کوئی شکوہ کوئی جھگڑا نہیں ہوگا
چلو وعدہ کریں کہ اب کوئی غصہ نہیں ہوگا
یہی ہے پریم کی طاقت کہ ایک انسان دنیا میں
پریشان ہو بھی سکتا ہے مگر تنہا نہیں ہوگا
منیکا دوبے
وہ شخص ایک ہی لمحے میں ٹوٹ پھوٹ گیا
جسے تراش رہا تھا میں ایک زمانے سے
نہ جانے کتنے چراغوں کو مل گئی شہرت
ایک آفتاب کے بے وقت ڈوب جانے سے
اقبال اشہر
میری تنہائی مجھے سب سے الگ رکھتی ہے
میں کسی بھیڑ کا حصہ تو نہیں ہو سکتا
تھک چکا ہوں تیری دنیا کی ادا کاری سے
مجھ سے اب اور تماشا نہیں ہو سکتا
شاہد کمال
آنکھیں انسو دریا بدل، منظر کی تفصیل بنا
سحرا سحرا لکھنے والے، لفظوں کی ایک جھیل بنا
تارا اقبال
۔ایلیٹ نشست میں محکمہ دیہی امور کے وزیر اشوک چودھری نے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس پروگرام میں شرکت کے لیے انہوں نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس پروگرام میں اسپیشل گیسٹ
حیدرآباد سے عبدالرحمن تشریف لا رہے ہیں۔لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے پردھان شاہ عالم اسپیشل گیسٹ مشاعرہ انفیواینسر ہیں،
دل کی شاعری ایلیٹ نشست کو کامیاب بنانے کے لئے ایک
آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں چیئرمین ڈاکٹرستیہ جیت سنگھ ، پی ایل ایف کے سیکریٹری خورشید احمد، عبید الرحمان،
پنکج چودھری،شیو جی چترویدی، اپوروا ہرش پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے کافی محنت کر رہےہیں۔