بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کےتحت ڈی ایم ادیتا سنگھ نے طالبات سے بات چیت کی

تاثیر  20  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 21 دسمبر 2024 کو ضلع کلکٹر آفس میں “بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم” کے تحت اسکول میں داخلہ لینے والی طالبات کے ساتھ ضلع کلکٹر روہتاس سہسرام مسز ادیتا سنگھ کا ایک مکالمہ پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں شری شنکر ہائی + 2 اسکول کی 30 طالبات نے حصہ لیا جہاں تمام طالبات کے مسائل بھی سن کر فوری طور پر حل کیا گیا ۔  ضلع کلکٹر نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں صحیح راستے کا انتخاب کرنے اور اسے حاصل کرنے کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی اور ساتھ ہی تمام طلباء کو کامیابی کا منتر دیتے ہوئے کہا کہ جتنی طویل جدوجہد ہوگی اتنی ہی زیادہ کامیابی ہوگی بتایا ۔ اخیر میں تمام طالبات نے ضلع کلکٹر سے ملاقات پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے ضلع کلکٹر کی طرف سے بتائے گئے جدوجہد کے راستے پر چلنے کا عہد کیا ۔ جسمیں اضلعی افسران کے ساتھ ڈی ڈی سی روہتاس وجئے کمار پانڈے، سب ڈویژنل آفیسر وکرم گنج اور ڈہری، او ایس ڈی پنکج کمار، آئی سی ڈی ایس ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر، وی سی ڈی سی روی پرکاش سنگھ، ڈسٹرکٹ پروجیکٹ منیجر، ڈبلیو سی ڈی سی، روہتاس اجئے کمار سنگھ، پرنسپل شری شنکر +2 اسکول تکیہ سہسرام، امیت کمار سنگھ ٹیچر سری شنکر +2 اسکول تکیہ سہسرام، مسز مالا سنہا سری شنکر +2 اسکول تکیہ سہسرام ​​موجود تھے ۔