تاثیر 4 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
قاہرہ،04دسمبر:العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق مصر میں آنے والے ہفتوں کے دوران میں ایک نئی اور بڑی سیاسی جماعت کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کا مقصد 2025 میں ہونے والے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری ہے۔معلومات کے مطابق نئی جماعت کی مرکزی کونسل مصر میں 5 سینئر ترین سیاست دانوں پر مشتمل ہو گی۔ جماعت کے ارکان میں وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور عام شخصیات شامل ہوں گی۔
گذشتہ دنوں کے دوران میں اس حوالے سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہو گیا۔ اس سلسلے میں آخری اجلاس منگل کی شام قاہرہ کے مشرقی حصے میں واقع ایک بڑے ہوٹل میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس چار گھنٹے جاری رہا جس کے دوران میں جماعت کے تنظیمی ڈھانچے کو حتمی شکل دی گئی۔

