تاثیر 2 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،02 دسمبر:اتر پردیش کے کسانوں نے پیر کو اپنے مختلف مطالبات کو لے کر دہلی تک مارچ کیا ہے۔کسانوں نے دہلی کی طرف بڑھنے کی کوشش کی، پولیس نے پوری سڑک بلاک کر دی اور انہیں مہامایا پر روک دیا۔اس وجہ سے دہلی سرحد پر سیکورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی کی گئی ہے۔ ان کسانوں کے مارچ کی وجہ سے ڈی این ڈی فلائی وے پر زبردست ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ چلہ بارڈر پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔کسانوں کے دہلی مارچ کے اعلان کے سلسلے میں راستے کا رخ موڑنے اور پولیس کی چیکنگ کی وجہ سے پیر کی صبح سرحد پر ٹریفک متاثر ہوا۔ نوئیڈاسیکٹر 15 اے سے دہلی اور کالندی کنج سے دہلی تک چلہ بارڈر کے راستے گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ جس کے باعث صبح سے ہی اس وجہ سے دہلی سرحد پر سیکورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی کی گئی ہے۔ ان کسانوں کے مارچ کی وجہ سے ڈی این ی فلائی وے پر زبردست ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ چلہ بارڈر پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہلی کے اطراف میں کسانوں کے دہلی مارچ کو لیکر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے، جس میں ٹریفک سست رفتاری سے چل رہی تھی۔ اس وقت تمام سرخ لائٹس کو سبز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔