تاثیر 5 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 05 دسمبر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر گریش مہاجن کے ساتھ بات چیت کے بعد مہاراشٹر کے کارگذار وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے جمعرات کو آزاد میدان میں منعقدہ تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر راضی ہوگیے ۔
شیوسینا شندے گروپ کے لیڈر ادے سامنت نے کہا کہ ایکناتھ شندے نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس لیے ہم تمام ایم ایل ایز نے بھی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایم ایل اے کے دباؤ کی وجہ سے ایکناتھ شندے اب نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔ ایکناتھ شندے نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزیر داخلہ کا عہدہ مانگ رہے تھے، لیکن بی جے پی وزیر داخلہ کا عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں تھی۔ اسی وجہ سے ایکناتھ شندے نے نائب وزیر اعلیٰ کا حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔