تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 8 دسمبر: بھاگلپور میونسپل کارپوریشن دفتر کے آئی ٹی سیل میں اتوارکے روز زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے میونسپل کارپوریشن دفتر میں افراتفری مچ گئی۔حالانکہ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔
آگ لگنے سے کمرے میں دھماکہ ہوا اور دفتر میں موجود کئی کمپیوٹر کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم اطلاع ملنے کے بعد میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین پہنچے اور جانچ کررہے ہیں کہ کتنا نقصان ہوا ہے۔