تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مظفر پور، 7 دسمبر: بہار کے مظفر پور میں پلیٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ واقعہ صدر تھانہ علاقہ کے دیگھرا میں پیش آیا۔ یہاں پلیٹ بنانے والی فیکٹری میں اتنی بڑی آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔ کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔
بتایا جا رہا ہے کہ رات تقریباً 12 بجے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ واقعہ دیگھرا این ایچ سے متصل سدھی ونائک پلیٹ فیکٹری میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی کئی فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے۔