تاثیر 1 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سونی پت، یکم دسمبر:کھرکھودہ بلاک کے فارمانہ گاؤں میں کسان ہر کشن کا خاندان پراسرار آگ لگنے کے واقعات سے پریشان ہے۔ گھر میں دن میں 4-5 بار اچانک آگ لگ جاتی ہے جس سے صوفے، پردے، گدے، چاندی کے زیورات اور نقدی جل کر راکھ ہو جاتی ہے۔ کسان کا دعویٰ ہے کہ اب تک اسے لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔
گاؤں والے ان واقعات کو بھوت پریت سے جوڑ رہے ہیں۔ سرپنچ جگدیش نے بتایا کہ آگ کسی بھی وقت، کہیں بھی لگ سکتی ہے۔ گاؤں کے لوگ ہری کشن کے گھر سے بھینس کا گوبر یا دودھ لینے سے بھی گریز کرنے لگے ہیں۔ کسانوں کی بھینسیں دودھ دینا چھوڑ رہی ہیں، اور جو دودھ دیتی ہیں وہ کوئی نہیں لے رہا۔