فائر بریگیڈ کی گاڑی گنگا میں ڈوب گئی، ڈرائیور لاپتہ

تاثیر  20  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

صاحب گنج، 21 دسمبر: صاحب گنج ضلع میں فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی گنگا میں پانی بھرنے گئی تھی کہ اسی دوران وہ ڈوب گئی۔ گاڑی کا ڈرائیور بھی لاپتہ ہے۔ یہ واقعہ راج محل سب ڈویژن میں واقع گنگا کے کنارے پر ہفتہ کی صبح پیش آیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق رادھا نگر میں تعینات فائر بریگیڈگاڑی کا ڈرائیور ارون کمار پیچھے ہٹ کر گنگا کے کنارے پہنچ گیا تھا۔ اس دوران مٹی دھنس گئی اور فائر گاڑی گنگا میں گر گئی۔ گاڑی کا ڈرائیور ارون کمار باہر نہیں نکل سکا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی راج محل کے ایس ڈی او کپل کمار، ایس ڈی پی او وملیش ترپاٹھی، سی او یوسف شیخ، فائر آفیسر منوج کمار شکلا گنگا کے کنارے پہنچ گئے۔ فوری طور پر غوطہ خور کو بلایا گیا۔ غوطہ خور گنگا میں اترے اور فائر انجن کے لاپتہ ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی جو ندی میں پھنس گیا تھا۔