ہوڑہ کے سر سید احمد ہائی اسکول میں فوڈ فیسٹول کا اہتمام

تاثیر  14  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ہوڑہ 14/ دسمبر (تاثیر بیورو) سر سید احمد ہائی اسکول میں پکوان میلے ( فوڈ فیسٹول) کا اہتمام کیا گیا جس میں پینتیس سے زائد پکوان کے اسٹال لگائے گئے۔ طلبا و طالبات اور گارجین حضرات نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کلاس تین سے کلاس دس تک کے طلبا و طالبات نے مزیدار ذائقہ دار پکوان بنائے۔دہی بڑا، کرسپی بریڈ، پکوڑہ، گول گپے، عربی حلیم، پاستہ،مومو، چاﺅمنگ اور گاجر کا حلو ہ جیسے پکوان جونیئر شیف نے تیار کئے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے تمام اساتذہ کرام اور کمیٹی کے ممبران شامل تھے۔ ماسٹر اسلم پرویز، سید جمیل احمد، محمد ریاض، محترمہ شاہینہ جلال، شبانہ تبسم، احمد جمال، شاہینہ اختر، شمیم اختر انصاری ، ریحانہ خاتون، احتشام ایوب نے بچوںکی حوصلہ افزائی کی۔ گارجین حضرات نے بھی اس پروگرام کے سلسلے میں اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ اس سے بھی بڑااو ر بہتر ہوتو اچھا ہوگا۔واضح رہے کہ پہلی بار یہاں اس اسکول میں اس طرح کے فوڈ فیسٹول کا اہتمام کیا گیا۔