تاثیر 19 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سوپول (محمد ابوالمحاسن ( رانی گنج بلاک کے 22=پنچایتوں میں انتیس مقامات پر جمعرات کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری وجئے چودھری گرامین وکاس وزیر شرون کمار نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریموٹ سے کھیل میدان کا سنگ بنیاد رکھا بلاک کے ہا نسا پنچایت میں کھیل میدان کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاک ڈولپمنٹ آفیسر ریتم چوہان،گرام پنچائت مکھیا شویتا سنگھ نے بتایا کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے کھیل نہ صرف ہماری جسمانی طاقت کو بڑھاتے ہیں اور ہمیں تندرست رکھتے ہیں بلکہ یہ ہماری شخصیت کی تعمیر و تشکیل کے لیے بھی بہت اہم ہے یہ کردار سازی، قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ ایک شخص جو باقاعدگی سے کھیلوں کی سرگرمیوں میں زیادہ مشغول رہتا ہے تو اس کی خود اعتمادی میں کافی اضافہ ہوتا ہے اور یوں اسے اپنی زندگی میں مثبت طور پر ترقی کرنے میں کافی مدد ملتی ہے وینے کمار پروگرام آفیسر نے کہا کہ کھیل کے میدان کی نوجوانوں میں ذہنی اور جسمانی ترقی کے لیے بہت زیادہ اہمیت ہے موجودہ وقت میں کھیلوں کی اہمیت و ضرورت پہلے سے بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے اور اس کیلئے کھیل میدان کا ہونا بہت ضروری ہے بہار کے وزیر اعلیٰ نے ہر گاؤں میں کھیل میدان تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کیلئے وہ قابل مبارک باد ہیں ونے کمار نے کہا کہ کھیل ہماری زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں ۔یہ ورزش کا ایک بہترین ذریعہ ہے جس سے انسان کو صحت برقرار رکھنے میں کافی مدد ملتی ہے اس موقع پر جونیئر انجینئر نثار احمد جونیئر انجینئر ہری شنکر رام سمیت بلاک کے کئی افسران اور سماجی کارکن ،اسکول سبھی اساتذہ ،پنچائت سمیتی ممبر سودھا رانی،پنچایت روزگار سیوک وکاش کمار موجود تھے