مفت تعلیمی ادارہ مہاویر کوئز اینڈ ٹیسٹ سنٹر نے منایا اپنا 18 واں یوم تاسیس

تاثیر  8  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

   سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کا واحد مفت تعلیمی ادارہ مہاویر کوئز اینڈ ٹیسٹ سینٹر نے آج مورخہ 7 دسمبر 2024 کو اپنا 18 واں یوم تاسیس منایا جسمیں روہتاس کی ضلع کلکٹر مسز ادیتا سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر شمع افروزی کر پروگرام کا افتتاح کیا، انکے ساتھ دیگر مہمانوں میں اے ڈی ایم روہتاس چندر شیکھر پرساد سنگھ، ڈی ٹی او رام بابو، ڈی سی ایل آر منیش کمار، ضلع ایجوکیشن آفیسر مدن رائے کے علاوہ ضلع کے کئی سینئر افسران موجود تھے ۔ ضلع کلکٹر مسز ادیتا سنگھ نے بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی اور روہتاس ضلع میں چل رہی اس قسم کی تنظیم کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہمارے ضلع میں اس قسم کا کام ہو رہا ہے ۔  واضح ہو کہ متذکرہ ادارہ کی جانب سے ہر سال یوم تاسیس سے قبل مفت اوپن ٹیسٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے جسمیں ٹاپ 25 طلباء کو آج مہمان خصوصی نے اعزاز سے بھی نوازا ۔ ٹاپ کرنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کو نقد رقم، ادارہ کا لوگو، قلم اور ڈائری سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر ادارہ کے بانی چھوٹے لال سنگھ، سکریٹری شیلیش پٹیل، خزانچی بجرنگی کمار، میڈیا انچارج راج کمل، دفتر انچارج اومیش کمار، راجو مہتا کے ساتھ ہزاروں طلباء اور ادارہ کے سینکڑوں نوکری پیشہ افراد موجود تھے ۔