فرانسیسی صدر کی دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد سے ملاقات

تاثیر  3  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ریاض،03دسمبر:سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز آل سعود اور فرانسیسی صدرعمانویل میکروں نے ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ شام میں جاری کشیدگی کو روکنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عمانویل میکروں سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچے جہاں ولی عہد نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔