فرانس کے صدر کا الطریف کے تاریخی علاقے کا دورہ

تاثیر  4  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ریاض،04دسمبر:سعودی عرب کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے فرانس کے صدر امانوئل ماکروں نے الدرعیہ میں الطریف کے تاریخی علاقے کا دورہ کیا۔ ماکروں اپنے ہمراہ وفد کے ساتھ الطریف میں گھومے پھرے اور سعودی عرب کی تاریخ میں اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ جدید سعودی ریاست کے نقطہ آغاز کے حوالے سے اسے بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ یہ یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں بھی درج ہے۔ دورے میں فرانسیسی صدر نے گھوڑے دیکھے اور الدرعیہ عجائب خانے بھی گئے۔
فرانس کے صدر امانوئل ماکروں کی الدرعیہ کے علاقے البجیری میں موجودگی کے موقع پر سعودی وزیر ثقافت بدر بن فرحان اور ان کی فرانسیسی ہم منصب رشیدہ داتی نے دونوں ملکوں کی متعدد ثقافتی تنظیموں کے بیچ نو ایگزیکٹو پروگراموں پر دستخط کیے۔