رابعہ گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج میں گائیڈنس لکچرر

تاثیر  6  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی ویورس ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام رابعہ گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے بارہویں جماعت کی طالبات کو آج ڈاکٹر امبیڈکر کی برسی کی مناسبت سے انگلش مضمون کا گائیڈنس لکچرر کا انتظام کیا گیا ۔اس لکچر کو شبینہ شیخ (لکچرار صلاح الدین ایوبی جونیر کالج) نے دیا ۔ انھوں نے بہت عمدہ طریقے سے بورڈ اکزام میں ہونے والی دشواریوں ، پیپر کو کس طرح آسان بنایا جاے اور زیادہ سے زیادہ نمبرات کیسے حاصل کیا جاے ان تمام نکات پر سیر حاصل گفتگو کی اور مضمون میں پیش آنے والی دشواریوں کا ازالہ کیا۔طالبات نے انہماک کے ساتھ پورے لکچرر کو سماعت کیا ۔ اس ڈیڑھ گھنٹہ کے اعزازی لکچرر پر شبینہ شیخ صاحبہ کی پذیرائی کی گئی ۔اس پروگرام میں انچارج مومن شبینہ میڈم اور انگلش ٹیچر شیخ نسرین کا تعاون رہا ۔اس طرح کے پروگرام کے انعقاد پر شریف رمضان مومن (صدرِ سوسائٹی)، ایڈوکیٹ خیف نیاز مومن (اعزازی سکریٹری) اور اسکول ھذا کے چیرمین یوسف رمضان مومن نے شبینہ شیخ (لکچرار صلاح الدین ایوبی جونیر کالج) ،جیسمین صاحبہ  (سپروائزر) اور تبسم نیاز مومن (پرنسپل اسکول ھذا) کو مبارکباد دی اور ایسے گائیڈنس لکچرر کے مزید اہتمام پر زور دیا ۔