تاثیر 3 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتا مڑھی (مظفر عالم)
ضلع انتظامیہ کے زیراہتمام بنیاد مرکز، ڈومرا میں منعقدہ عالمی یوم معذوری کے پروگرام کا افتتاح اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈس ایبلڈ پیپلس فنڈ سیتامڑھی جیا کماری نے کیا۔ عالمی یوم معذوری کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ضلع سیتامڑھی میں معذوروں کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی کئی پرجوش اسکیمیں اور پروگرام چلائے جارہے ہیں۔ لال کرشن رائے نے کہا کہ معذوروں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے عام لوگوں کی شرکت بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو معذور افراد کے ساتھ تعاون اور محبت کا جذبہ رکھنا چاہیے اور ان کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیے۔ بنیاد مرکز ڈومرا میں معذور افراد کی طرف سے پینٹنگ، موسیقی، تقریر، رنگولی، مضمون وغیرہ جیسے مختلف پروگرام منعقد کیے گئے۔ مذکورہ پروگرام میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر سوشل سیکورٹی لال کرشن رائے، اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈسٹرکٹ ڈس ایبلڈ پیپلس سیل جیا کماری وغیرہ موجود تھے۔

