تاثیر 1 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ، یکم دسمبر:بہار حکومت کے محکمہ صحت اور زراعت کے وزیر منگل پانڈے نے اتوار کو ارریہ اور کشن گنج ضلع اسکیم کے تحت صحت کے شعبے میں 32.26 کروڑ روپے کا تحفہ دیا۔
صدر اسپتال کے احاطے میں منعقد ایک پروگرام میں وزیر منگل پانڈے نے 21 کروڑ 67 لاکھ روپے کی لاگت سے 59 ہزار 524 مربع فٹ میں بنائے گئے 100 بستروں والے مدر چائلڈ اسپتال کا افتتاح کیا۔