تاثیر 3 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 3 دسمبر: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال نے منگل کو دہلی کے شالیمار باغ کچی آبادی کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے دہلی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مرکزی حکومت پر تنقید کی اور امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔اروند کیجریوال نے کہا کہ آج میں شالیمار باغ میں ہوں اور یہاں غنڈوں نے دو لڑکوں پر چاقو سے وار کیا، جس میں ایک لڑکا ہلاک ہوگیا۔ دہلی میں مسلسل قتل ہو رہے ہیں لیکن دہلی پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ پولیس مجرموں کو پکڑنے کے بجائے متاثرین کو دھمکیاں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس متاثرہ کے خاندان اور لوگوں کو دھمکیاں دے رہی ہے۔ قاتل آزاد گھوم رہے ہیں اور سب کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا، “اگر امت شاہ دہلی کے حالات کو سنبھال نہیں پا رہے ہیں، انہیں گھوم پھر کر سیاست کرنی ہے، تو وہ دہلی کے امن و امان کی ذمہ داری چھوڑ کر استعفیٰ دیں، سیکورٹی فراہم کرنے کے بجائے پولیس دھمکیاں دے رہی ہے۔” کہ اگر شکایت کی گئی تو نہیں چھوڑیں گے، امت شاہ نے پوری دہلی کا کیا کیا؟

