تاثیر 13 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 13 دسمبر: راجیہ سبھا کے چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی کاروائی پر تعطل کی وجہ سے جمعہ کو ایوان کی کارروائی ہنگامہ آرائی سے متاثر رہی ۔ ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کر دی گئی۔ اس سے پہلے آج، ایوان میں چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کافی کہا-سنی ہوئی ۔میڈیا میں چل رہی منظم مہم پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا، ’’دن رات صرف چیئرمین کے خلاف مہم چل رہی ہے…. ..یہ میرے خلاف نہیں ہے، بلکہ میرے زمرے کے خلاف ہے۔‘‘
انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا،’’ مجھے ذاتی طور پر دکھ ہوا ہے کہ حزب اختلاف کی مرکزی جماعت نے اسپیکر کے خلاف شدید مہم شروع کر رکھی ہے۔