ایرانی ہیکروں نے ایف بی آئی کے لیے ٹرمپ کے امیدوار کو نشانہ بنایا : رپورٹ

تاثیر  4  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،04دسمبر:امریکی نیوز نیٹ ورک سی این این کے مطابق ایف بی آئی کی سربراہی کے لیے امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد امیدوار کاش پٹیل کو ایرانی ہیکروں کی کارستانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایرانی ہیکروں نے بھارتی نڑاد پٹیل کے رابطوں کی بعض معلومات تک رسائی حاصل کر لی۔سی این این نے دو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایف بی آئی نے کچھ عرصہ قبل پٹیل کو آگاہ کیا کہ وہ ایرانی ہیکنگ کارروائی کے ہدف میں شامل تھے۔