تاثیر 10 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں، 10 دسمبر: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کو پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو حکومت کی ذمہ داری قرار دیا ہے۔ کٹھوعہ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو یہاں لانے والی بھارت سرکار ہے، ہم نے انہیں یہاں نہیں بسایا۔ جب تک وہ یہاں مقیم ہیں، انہیں پانی اور بجلی جیسی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔