تاثیر 19 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،19دسمبر:ٹیم پیراڈوکس، انجینئرنگ فیکلٹی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون(ایس آئی ایچ) دوہزار چوبیس میں فاتح قرارپاکر یونیورسٹی کا نام روشن کیا۔ واضح ہوکہ جامعہ کی ٹیم نے پرابلم اسٹیٹمنٹ ایس آئی ایچ 1680:کے تحت نیشنل ٹکنیکل رسرچ آرگنائزیشن (این ٹی آر او)کی تجویز کردہ فیو شاٹ لینگویج اگنوٹک کی ورڈ اسپاٹنگ سسٹم فار ویری ایبل لینتھ آڈیو میں حصہ لیا تھا۔ مقابلہ کا فائنل آئی آئی ٹی گوہاٹی میں منعقد ہوا تھا جس میں ٹیم پیراڈوکس نے غیر معمولی جدت اور تکنیکی مہارت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ایس آئی ایچ کا فائنل دوہزار چوبیس جیت کر بطور انعام نقد ایک لاکھ کی رقم بھی حاصل کی۔ ٹیم پیراڈوکس کی نمائندگی کرنے والوں میں محمداحمداللہ خان (شعبہ کمپوٹر انجینرئنگ)، حماد علی (ڈپارٹمنٹ آف کمپوٹر انجینئرنگ)، فیروزالدین گوہر (ڈپارٹمنٹ آف کمپوٹر انجینئرنگ)، اریب انصاری(ڈپارٹمنٹ آف کمپوٹر انجینئرنگ)،بشریٰ اکرم(ڈپارٹمنٹ آف کمپوٹر انجینئرنگ) اور محمد عابد حسین (ڈپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس اینڈ کمیو نی کیشن انجینئرنگ) شامل تھے۔