جنتا دل (یو) کی نشست اگم کنواں سیکٹر جلا روڈ میں منعقد ہوئی

تاثیر  1  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی 1 دسمبر ( ذوالقرنین) جنتا دل یونائیٹڈ پٹنہ مہا نگر اگم کنواں سیکٹر کی میٹنگجلہ روڈ میں منعقد ہوئی جس میں ترجمان اننت اروڑہ نے کہا کہ بنیادی طور پر آئندہ 14 دسمبر کو ہونے والی جنتا دل یونائیٹڈ کی پٹنہ مہا نگر ورکرس کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ کانفرنس اپنے آپ میںتاریخی ہوگی۔ صدر سید آصف کمال نے تیاری پر غور و خوص کیا اور آج کی اس نشست میںتمام عہدیداران وارڈ صدور اور اگم کنواں سیکٹر کے معززین نے شرکت کی اس میٹنگ کی صدارت سنتوش اگرہری نے کی اس موقع پرپٹنہ صاحب قانون ساز اسمبلی کے انچارج موجود تھے انہوں نے کانفرنس کو کامیاب بنانے پر زور دیا اورنشست میں موجود تمام لوگوں نے حلف لیا ’’2025 میں پھر سے نتیش کمار‘‘کے وژن کو دہرایا تے ہوئے آج کی نشست میں شکریہ کی تجویز آفتاب گڈو نے پیش کیا۔