آلودگی سے پاک ہندوستان کے مقصد کے حصول میں ہم سب شراکت دار بیں : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

تاثیر  2  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 2 دسمبر: ملک میں ہر برس 2 دسمبر کو قومی آلودگی پر قابو پانے کا دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن ان لوگوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے بھوپال گیس سانحہ میں اپنی جانیں گنوائیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد آلودگی کے خطرات کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ اس دن وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے آلودگی سے پاک ہندوستان کے مقصد کے حصولکے لیے سبھی سے حصہ دار بننے کی اپیل کی ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سوپیر کے روزسوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ ’’آلودگی پر قابو پانے کا قومی دن ہمیں آگاہ کرتا ہے کہ ہم سب کو متحد ہو کر آلودگی کے عوامل کو کم کرنا چاہئے،ساتھ ہی وسیع پیمانے پر شجرکاری کے ذریعہ آلودگی سے پاک ہندوستان کے مقصد کو حاصل کرنے میں بھی حصہ لینا چاہئے۔ آئیے ،آئندہ نسلوں کے لیے ایک صاف، خوبصورت اور محفوظ زمین چھوڑنے کے لیے آگے بڑھیں۔‘‘